تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:54

کراچی اور حیدرآباد میں کمشنری نظام بحال

آج نیوز - پیپلز پارٹی اور متحدہ میں مذاکرات کے بعد کراچی اور حیدرآباد میں مقامی حکومتوں کا نطام بحال کر دیا گیا۔ گورنرسندھ نے ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کراچی کے بدقسمت واقعات ملک کا عالمی شہرہ خراب کر رہیتھے۔پیپلز پارٹی اور متحدہ میں مذاکرات کے چار طویل ادوار کے بعد دونوں جماعتوں میں بلا آخر اختلافات کا خاتمہ ہو گیا۔ مذاکرات کے چوتھے اور آخری دور کے بعد پی پی کے سینیٹر بابر اعوان اور گورنر سندھ نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر بابر اعوان نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے دوران کسی قسم کا ڈیڈ لاک پیدا نہیں ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ آج صرف دو آرڈیننس جاری کیئے گئے ہیں۔ مذاکرات میں سندھ کے اندر لوکل گورنمنٹ آرڈیننس بحال کیا گیا ہے اور اس کی عملداری سے دو اضلاع کراچی اور حیدرآباد کو مستثنیٰ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.