7 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:49
کراچی: رینجرز و پولیس کا سرچ آپریشن، 20 افراد گرفتار
آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس اور رینجرز نے رات گئے اورنگی ٹاؤن کے علاقے علی گڑھ، گلفام آباد، فرنٹئر کالونی اور سیکٹر سی ون کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران بیس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ بنارس، شاہ فیصل کالونی اور ملیرکے چند علاقوں میں بھی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ دوسری جانب کراچی میں رمضان المبارک میں بھی قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ہفتہ کو فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔