تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:4

سنی تحریک نے کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی فہرست پیش کردی

آج نیوز - سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے وزیرداخلہ سندھ کو کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی فہرست پیش کردی۔ وزیرداخلہ منظور وسان نے ثروت اعجازقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے کہا کہ کراچی میں قیام امن میں لینڈ اور ڈرگ مافیا کے علاوہ کچھ سیاسی مسائل بھی ہیں، جنہیں اتفاق رائے سے حل کرلیا جائے گا۔ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے وزیرداخلہ کو نشتر پارک سمیت دیگر سانحات اور کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی فہرست پیش کی۔ جس پر منظور وسان نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.