تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9

حکومت نے پانچ پی سی او ججز کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

آج نیوز - حکومت نے پانچ پی سی او ججوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی، وزیراعظم کہتے ہیں کہ اداروں کو ایک دوسرے سے لڑانے کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پی سی او ججوں کی بے دخلی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی۔ بے دخل ہونے والے ججوں میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شبر رضا، جسٹس حامد علی، جسٹس حسنات احمد، جسٹس سجاد حسین اور سندھ ہائی کورٹ کی جسٹس یاسمین عباسی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ان ججوں کو بے دخل کیا گیا، سپریم کورٹ نے حکومت کو نو اگست تک کی مہلت دی تھی۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم گیلانی کا کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، اداروں کو ایک دوسرے سے لڑانے کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.