7 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:52
اے این پی سندھ نے بلدیاتی آرڈیننس مسترد کردیا
آج نیوز - اے این پی سندھ نے بلدیاتی آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوشہروں کیلئے جداگانہ نظام قبول نہیں۔ صوبائی وزیرکوکام کرنے سے روک دیا گیا۔مردان ہاوٴس کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ وہ کراچی اور حیدر آباد میں کمشنری نظام کے خاتمے اور لوکل آرڈیننس دو ہزارگیارہ کے نفاذ کا فیصلہ قبول نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھول جاتی ہے کہ اے این پی بھی اتحادی ہے۔ مرکزی قیادت سے اپیل کی ہے کہ انہیں سندھ میں علیحدہ ہونے کی اجازت دی جائے۔شاہی سید نے کہا کہ کراچی اورحیدرآباد کے جداگانہ نظام کے ذریعے سندھ کے عوام کے حقوق پرشب خون مارا گیا ہے۔یہ صوبے کی لسانی تقسیم اور مہاجرصوبہ بنانے کی بنیاد ہے ۔