تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:0

مفاہمت کے نام پر مفاد پرستی ہورہی ہے ،جلال محمود

آج نیوز - سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ اور سابق اسپیکرصوبائی اسمبلی جلال محمود شاہ نے کل کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو اضلاع میں کمشنری نظام کا خاتمہ غیر آئینی ہے، مفاہمت کے نام پر مفاد پرستی کی سیاست ہورہی ہے۔ قادر مگسی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جلال محمود شاہ نے کہا کہ نو اگست کو کراچی میں تمام قوم پرست جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں آئندہ لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی سازش کی جارہی ہے جو رکن سندھ اسمبلی اس آرڈی ننس کی حمایت کرے گا وہ سندھ کا غدار سمجھاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.