7 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:31
لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم
آج نیوز - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملک میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کے حل کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کر دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں وفاقی وزیر پانی وبجلی نوید قمر ،وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک شامل ہیں،،یہ اعلٰی اختیاراتی کمیٹی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات تجویز کرے گی۔