تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:30

کوئٹہ:سریاب روڈ پر فائرنگ،3 پولیس اہلکارجاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرمامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نیو سریاب تھانے کے ایس ایچ او سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ شاہ نواز کراسنگ کے قریب پیش آیاجہاں ایس ایچ او منظور احمد ترین، ہیڈ کانسٹیبل عثمان اور کانسٹیبل الطاف معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔



فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.