7 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:41
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کی کارروائی ،تین شہید
آج نیوز - مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائیوں کے دوران مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔میر واعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ عوام کی آواز کو بندوق سے خاموش کرنا چاہتی ہے۔پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا۔ہندواڑہ کے علاقے راجوار میں بھی بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ بندوق اور لاٹھی سے عوام کی آواز دبانا چاہتی ہے۔بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری نظر بندوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیکر انکی رہائی میں مدد دے۔بھارتی حکومت نے میر واعظ عمرفاروق،سید علی گیلانی،شبیر احمد شاہ اور دیگر کشمیری رہنماوں کو کئی روز سے گھروں پر نظر بند کر رکھا ہے۔