7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:34
سندھ :بلدیاتی نظام کی صوبے بھر میں بحالی کا فیصلہ
آج نیوز - وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے صوبے بھر میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس بحال کرنے کی منظوری دے دی۔اس سے قبل سندھ میں کراچی او ر حیدرآباد میں کمشنری نظام ختم کرکے بلدیاتی نظام کی بحالی کا آرڈیننس جاری کیا گیا تھا لیکن قوم پرست جماعتوں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی تھی جس کے بعد پی پی کے رہنماؤں کے اہم اجلاس دن بھر جاری رہے تھے ،لہذا اب بلدیاتی نظام کی صوبے بھر میں بحالی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔