8 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20
سندھ میں مقامی حکومتوں کا نظام دوہزارایک بحال
آج نیوز - سندھ میں بلدیاتی نظام دو ہزار ایک بحال کردیا گیا۔ گورنر سندھ نے رات گئے صدر زرداری کی ہدایت پرآرڈیننس پر دستخط کئے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس میں شرکت کی جس میں مسودے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شرجیل میمن، ایاز سومرو، پیر مظہر اور دیگر رہنماشریک تھے۔ اجلاس کے بعد پیرمظہرالحق، ایاز سومرواوردیگررہنماؤں نے عشرت العباد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس کے بعد گورنر سندھ نے مقامی حکومتوں کے نظام کے نفاذ کے آرڈیننس پر دستخط کیے اورکمشنری نظام کو ختم کردیا۔ بلدیاتی نظام کی بحالی کے بعد صوبے میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا نظام ختم ہوگیا ہے۔ ٹاؤن کی سطح پر ایڈمنسٹریٹر دوبارہ چارج سنبھالیں گے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں ڈی سی اوز کی تعیناتی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس دو ہزار گیارہ کو بحال کرنے کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر قانون امداد چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلدیاتی نظام کی بحالی کا غیرمقبول فیصلہ سندھ کی تقسیم کو روکنے کیلئے کیا گیا۔