8 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:52
قوم پرست جماعتوں کی ہڑتال کا کوئی جواز نہیں بنتا، شرجیل میمن
آج نیوز - وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نظام کی بحالی کا فیصلہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا۔ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، فیصلے وقت اور حالات کو دیکھتے ہوئے بدلے جاسکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوری حق ہے۔ تاہم سندھ بھرمیں مقامی حکومتوں کے نظام کی بحالی کے بعد قوم پرست جماعتوں کی ہڑتال کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وہی فیصلے کیے جو عوام کو قبول ہوتے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ماحول بہتر رہے اورتمام پارٹیاں اکھٹی کام کریں۔ کسی فیصلے کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔