تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:23

کراچی: رینجرز، پولیس کا گشت بڑھانے اورٹارگٹڈ ایکشن کا فیصلہ

آج نیوز - کراچی کے حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا گشت بڑھانے اورٹارگٹڈ ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیرصدارت کرائسز مینجمنٹ سیل کا اجلاس ہوا۔ جس میں کراچی میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیرداخلہ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حساس علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی پٹرولنگ بڑھائی جائے گی۔ اجلاس میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ ایکشن جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں مجرموں کو پکڑنے پر آئی جی سندھ اور سی سی پی او کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.