تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:24

کراچی سرکلر ریلوے کے ری سیٹلمنٹ پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

آج نیوز - ڈونر ایجنسی نے کراچی سرکلر ریلوے کے ری سیٹلمنٹ پلان کو بھی حتمی شکل دے دی۔ اگلے سال مئی میں تعمیراتی کام اور قابضین کی منتقلی شروع ہوجائے گی منصوبے کی ساٹھ فی صد ملکیت ریلوے پچیس فی صد سندھ حکومت اور پندرہ فی صد شہری حکومت کے پاس ہوگی۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی اور سرکلر ریلوے لائن کے گرد زمینوں پر قابض آباد ی کی منتقلی کے منصوبے پر ایک ارب پچپن کروڑ اسی لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔ تیرانوے اعشارئیہ پانچ فی صد فنانسنگ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی جیکا اعشارئیہ دو فی صد شرح سود پر ادا کرے گی جو چالیس سال میں واپس کرنا ہوگا۔ تینتالیس کلومیٹر سے زائد اس روٹ میں سے تقریباً تئیس کلومیٹر ایلیویٹیڈ تقریباً چارکلومیٹر ٹنل اور سولہ کلو میٹر زمین پر ہوگا۔ منصوبے کے تحت سرکلر ریلوے پر روزانہ چھ لاکھ اناسی ہزار شہری سفر کرسکیں گے۔ ان ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار سو کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ ہرچھ منٹ بعد ایک ٹرین آیا کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.