8 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:40
کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار جاں بحق
آج نیوز - کوئٹہ میں سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او منظورترین سمیت تین اہلکارجاں بحق ہو گئے۔ نیوسریاب کے علاقے کلی شاہ نواز میں ایس ایچ او نیو سریاب انسپکٹر منظورترین اپنے عملے کے ہمراہ معمول کی گشت پرتھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں انسپکٹر منظورترین، ہیڈکانسٹیبل محمد عثمان اور سپاہی الطاف شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ اس سے قبل بھی انسپکٹر منظورترین پرمتعدد قاتلانہ حملے کیے گئے تھے۔