تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:54

شام: سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 57 مظاہرین ہلاک

آج نیوز - شام میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید ستاون افراد ہلاک ہوگئے۔ سعودی عرب نے خون خرابہ کی مذمت کرتے ہوئے دمشق سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔ شہر دیر الزور میں حکومت مخالف مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز نے دھاوا بول دیا۔فوج ٹینکوں سمیت شہر میں داخل ہوگئی اور مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔جس سے اڑتیس افراد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے مختلف عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ملک کے دیگر علاقوں میں حکومت مخالف مظاہروں پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید انیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہاہے کہ شام میں خون خرابہ بند ہونا چاہئے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے شام سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.