تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:56

آفریدی کی کاؤنٹی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی

آج نیوز - آل راؤنڈرشاہد آفریدی نے شاندار بولنگ سے اپنی ٹیم ہمپشائرکو کاؤنٹی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچادیا۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے کوارٹرفائنل میں ہمپشائرنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو چون رننز اسکور کیئے۔ پاکستانی اسٹارشاہد آفریدی اوپپنگ کرنے گئے لیکن وہ اپنی بیٹنگ میں بد قسمت رہے۔ شاہد بغیر کوئی گیند کھیلے رن آؤٹ ہوئے۔ جواب میں درہم کاؤنٹی کی ٹیم ننانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شاہد آفریدی نے دو وکٹیں لے کراپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہد آفریدی کل صبح وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ جہاں وہ رمضان کرکٹ مقابلوں میں حبیب بینک، فاٹا گرین اور کے ای ایس سی کی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.