تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:57

کراچی:رحمان ملک کا تمام پرانے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کااعلان

آج نیوز - وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کے انبار ہیں، اکتیس اگست کے بعد تمام پرانے لائسنس منسوخ ہوجائیں گے صرف کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس ہی کارآمد ہوں گے۔کراچی میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر زرداری کی ہدایت پر غیر قانون موبائل سمز اور اسلحہ لائسنس کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ کراچی میں اسلحہ کے انبار لگائے گئے۔ ایک ہی نمبر پر ہزاروں اسلحہ لائسنس درہ آدم خیل سے بنائے گئے۔ اکتیس اگست کے بعد نادرا سے جاری کیے گئے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس ہی کارآمد ہوں گے۔تمام پرانے لائسنس منسوخ ہوجائیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ تمام شہری اپنے شناختی کارڈ پرسموں کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیں،پانچ ستمبرکے بعد کسی بھی جرم میں استعمال ہونے والے نمبرکے مالک کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.