تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:4

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

آج نیوز - رحمان ملک کے دعوے اپنی جگہ لیکن،آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ گلستان جوہر میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کی زد میں آکر بارہ سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد اور کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے لیاری ندی سے ایک شخص کی لاش ملی جسے ، فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور لاش ندی میں پھینک دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.