تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:58

جدہ :وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی شاہ عبداللہ سے ملاقات

آج نیوز - ممالک نے خطے میں امن کیلئے کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ جدہ میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے وفد کے ہمراہ شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کا اہم رکن ہے۔ انھوں نے نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ مسلم امہ کی فلاح و بہبود میں سعودی عرب کا کردار اہم ہے۔ اس سے پہلے جدہ میں پاکستان انویسٹرز فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں توانائی کے بحران اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے معیشت تباہ ہورہی ہے۔سیاسی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ کسی بھی ملک کا سیاسی استحکام معاشی استحکام سے مربوط ہوتا ہے۔ معیشت کو زراعت کی طرف منتقل کردیا ہے جس کے باعث ہم گندم برآمد کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.