تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:39

مہنگائی نے لوگوں کو طلائی زیورات بیچنے پر مجبور کر دیا، رپورٹ

آج نیوز - سونے کی بڑھتی قیمت نے جہاں لوگوں کی قوت خرید ختم کر دی، وہیں لوگ ضروریات زندگی پوری کرنے کے لئے پرانے طلائی زیورات فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے۔ سونا، جو امرا کی نشانی تھا، ماں باپ، بیٹی کو رخصت کرتے وقت سونے کے زیورات ضرور دیتے تاکہ بوقت مصیبت انھیں فروخت کر کے مشکل وقت میں کام چلایا جاسکے، لیکن پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ یہاں مشکل وقت آکر ایسا ٹھہرا کہ اب سرکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ شاید اسی لئے خواتین پرانے وقتوں کے رکھے زیوارت فروخت کر رہی ہیں۔ سونے کی بلند قیمتوں پر گاہک ہی دہائی نہیں دیتے، بلکہ اس کاروبار سے منسلک افراد بھی دکانوں میں حسرت و یاس کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سونے کے بھاؤ میں آئے روز اضافے سے ان کی فروخت گھٹ کر صرف پانچ فیصد رہ گئی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ سونے کی قیمتوں کے بھی پر نکل آئے ہیں۔ قیمتوں میں گرانی کا یہی حال رہا تو سونے کے زیورات جمع کرنے کی شوقین خواتین اور ایسے افراد جن کی شادی جلد ہونے والی ہے ان کا کیا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.