تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:55

برطانیہ: فسادات میں شدت، کئی دکانیں نذرآتش، 87 افراد گرفتار

آج نیوز - لندن میں تین دن پہلے نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے فسادات دوسرے شہروں تک پھیل ہوگئے۔ لوٹ ماراورجلاؤ گھیراؤ جاری ہے، متعدد پاکستانیوں کی دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے ٹوٹنہم میں ہفتہ کو ایک نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد احتجاج کا آغاز ہوا۔ یہ احتجاج جلد ہی پْرتشدد شکل اختیار کرگیا اوراب لندن سے نکل کر برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ رات مشتعل نوجوانوں نے مختلف علاقوں میں زبردست لوٹ مار کی اوراملاک کو نقصان پہنچایا۔ لوٹ مار کی کوریچ کرنے والے ایک صحافی نے بتایا نوجوان جو چیز چاہتے ہیں دکانوں سے لوٹ کر لے جارہے ہیں۔ پولیس نے برمنگھم میں ستاسی افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ٹرین سروس بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ لندن پولیس کے چیف نے والدین سے اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران مشرقی لندن میں فورس گیٹ کے علاقے میں چند پاکستانیوں کی دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ میں مقیم تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اپنی چھٹیاں مختصر کرکے اٹلی سے لندن واپس آگئے ہیں اور فسادت پر قابو پانے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.