9 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1
ایک سو ایک مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، وسان
آج نیوز - وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کہتے ہیں گزشتہ رات کراچی میں آپریشن کے دوران ایک سو ایک مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ وزیر داخلہ سندھ منظور وسان سے کراچی میں امریکی قونصلر جنرل نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی قونصلر جنرل نے وزیر داخلہ کو کراچی کی صورتحال پر تشویش سے آگاہ کیا۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں جو عناصر انیس سو پچاسی سے حالات خراب کررہے ہیں وہی قوتیں کراچی کو مستحکم اور پر امن نہیں دیکھنا چاہتیں۔ ان کا کہنا تھا کراچی بین الاقوامی شہر اور پاکستان کی معیشت کا حب ہے۔ کراچی کا امن پاکستان کے امن کے لئے بہت اہم ہے۔ امن کے لیے ہر قسم کا ایکشن لینا ان کے اختیار میں ہے لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔