تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:12

کراچی: فائرنگ، مزید 6 افراد ہلاک، درجنوں گرفتار

آج نیوز - کراچی میں رات بارہ بجے کے بعد فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد گرفتار کرلئے گئے۔ سیاسی جماعتوں کی مفاہمت اور حکومت کے دعوؤں کے باوجود کراچی میں امن قائم نہ ہوسکا۔ روزانہ لاشیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین واقعہ بلدیہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریڈیو پاکستان کے قریب گلی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ دہلی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ لیاقت آباد میں فائرنگ سے پچیس سالہ عظیم جاں بحق ہوا۔ پرانا حاجی کیمپ کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا۔ گذشتہ رات پولیس اور رینجرز نے شہر کے کئی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں آپریشن کیا۔ گلستان جوہر چورنگی کے قریب، سرجانی ٹاؤن، سہراب گوٹھ اور جعفر طیارسوسائٹی میں سرچ آپریشن کے دوران ستر افراد حراست میں لئے گئے۔ بعض شرپسندوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی ایسٹ نعیم اکرم کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ کوئی جعلی کارروائی نہیں کررہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.