9 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:45
مونس الٰہی کی بریت کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب
آج نیوز - لاہور کی سیشن عدالت نے این آئی سی ایل کیس میں مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری مونس الٰہی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے گیارہ اگست کو ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا ہے۔ لاہور میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مجاہد مستقیم این آئی سی ایل کیس کی سماعت کررہے ہیں،دوران سماعت مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری مونس الہٰی کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مونس الہٰی کے خلاف تمام گواہان منحرف ہوچکے ہیں اور ایف آئی اے کے پاس کوئی مزید شہادت نہیں ہے اس لئے مقدمے سے بری کیا جائے ،دوران سماعت کیس کے دو شریک ملزموں رضوان اور سہیل کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کی گئی ہے، فاضل عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے سے گیارہ اگست کو جواب طلب کرلیا ہے۔