تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:4

الحمرا آرٹ گیلری میں اسلامِک کیلیگرافی کی نمائش

آج نیوز - پنجاب آرٹس کونسل کے تحت لاہور میں ماہ صیام کے مبارک موقعے پر اسلامِک کیلیگرافی کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ الحمرا آرٹ گیلری میں منعقد ہونے والی خطاطی کی اس نمائش کا افتتاح پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محی الدین احمد وانی نے کیا۔ اس نمائش میں اسی نو آموز اور منجھے ہوئے خطاطوں کے سو سے زائد فن پارے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ نمائش میں کیلیگرافرز نے جہاں روائتی خطاطی کے نمونے نمائش کے لئے پیش کئے ہیں، وہیں ماڈرن کیلیگرافی کے نمونے بھی آویزاں کئے گئے۔ روایتی خطاطی میں خط سْلف، نستعلیق اور خط کْوفی جبکہ ماڈرن کیلیگرافی میں واٹر کلرز، آئل کلرز، پوسٹر کلرز، پیسٹل کلرز اور سرائمکس کے میڈیمز کی نمائش کی گئی ہے۔ خطاطی کی اس نمائش میں جن معروف خطاط حضرات کے فن پارے نمائش کے لئے رکھے گئے، ان میں عبدالواحد نادر القلم، اسلم کمال، عرفان احمد، منورالسلام ابنِ نادر القلم، عارف خان، محبوب علی، چترا پریتم اور محمد شریف صابری قابل ذکر ہیں۔ نمائش تیرہ اگست تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.