تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:17

کراچی: چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

آج نیوز - کراچی میں چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے لیکن ڈینگی سرویلئنس سیل کو ان مریضوں کے بارے میں تفصیلات حاصل نہ ہوسکیں۔ اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ اور انچارج ڈینگی سرویلئنس سیل ڈاکٹر سریش کمار نے آج نیوز کو بتایا کہ گزشتہ روز چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی تاہم نجی اسپتالوں کی انتظامیہ مریضوں کا نام اور دیگر معلومات فراہم نہیں کررہی۔ ڈاکٹر سریش کمار کے مطابق ڈینگی وائرس کا موسم شروع ہوگیا ہے اور اس میں شدت بارشوں کے بعد آتی ہے اس لیے کوئی بھی شخص تیز بخار ہونے کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رجوع کرے۔ ڈی جی ہیلتھ نے کراچی سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں اور مراکز بنیادی صحت کی انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے۔ ڈاکٹر مسعود سولنگی ڈینگی سرویئلنس سیل کے فوکل پرسن مقرر کردیئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.