تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:33

ایشین کنفیڈریشن باکسنگ کوارٹر فائنل: عامر، یاسر آج رنگ میں اتریں گے

آج نیوز - پاکستان کے دو باکسرز عامر خان اور یاسر جاوید ایشین کنفیڈریشن باکسنگ چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے آج رنگ میں اتریں گے۔ جنوبی کوریا کے شہرانچیون میں جاری چیمپئین شپ کی چونسٹھ کلوگرام لائٹ ویلٹرویٹ کٹیگری کے کوارٹرفائنل میں عامر خان کا مقابلہ بھارتی باکسربنول بویندرسے ہوگا۔ اکیانوے کلوگرام ہیوی ویٹ کٹیگری کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے یاسر جاوید ایرانی باکسر نوری پور محمد کیخلاف ایکشن میں نظرآئیں گے۔ ایشین باکسنگ چیمپئین شپ میں پاکستان کے چھ باکسرز نے حصہ لیا۔ کامن ویلتھ گیمزکے برانز میڈلسٹ محمد وسیم کوگزشتہ روزکوارٹرفائنل میں فلپائن کے باکسر کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ نثارخان، ارشد حسین اورعثمان بٹ پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہرہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.