تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:35

سری لنکا نے آسٹریلیا کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

آج نیوز - سری لنکا نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ رنز سے شکست دے کردومیچوں کی سیریزمیں کلین سوئپ کرلیا۔ سری لنکن اسپنراجنتھا مینڈس نے چھ وکٹیں حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ کینڈی کے پالے کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک ستاون رنز اسکور کئے۔ اوپنر مہیلا جے وردھنے نے چھیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کمار سنگاکارا نے چوبیس رنز بنائے۔ بریٹ لی اور جان ہیسٹنگز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلوی اوپنرزشین واٹسن اورڈیوڈ وارنرنے ٹیم کو اکہتر رنز کا عمدہ آغازفراہم کیا۔ لیکن اجنتھا مینڈس کی تباہ کن بولنگ کے سبب کینگروز بلے بازڈھیر ہوتے چلے گئے۔ شین واٹسن کی چوبیس گیندوں پرستاون رنزکی اننگز بھی آسٹریلیا کوشکست سے نہ بچاسکی اورمہمان ٹیم مقررہ اوورزمیں نووکٹوں پرایک سواننچاس رنزبناسکی۔ اجنتھا مینڈس نے چھ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ مینڈس ٹی ٹوئنٹی میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرنیوالے پہلے بالربن گئے۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں بہترین بالنگ کا ریکارڈ پاکستان کے عمرگل کے پاس تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.