9 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:5
سابق فٹبالر کباناس کی طویل عرصے بعد میدان میں واپسی
آج نیوز - پیراگوئے کے سابق فٹبالر سلواڈورکباناس نے سرمیں گولی لگنے کے تقریبا پونے دو سال بعد پچ پردوبارہ قدم رکھ دیا۔ کباناس کو گزشتہ سال جنوری میں میکسیکوکے ایک نائٹ کلب میں سرمیں گولی مارکرزخمی کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ طویل عرصے تک ہسپتال میں زیرعلاج رہے۔ پیراگوئے کی ٹیم کباناس کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے میکسیکن کلب امیریکہ کے خلاف دوستانہ میچ کھیل رہی ہے جس میں کباناس بھی شرکت کریں گے۔ امیریکہ کی ٹریننگ کے موقع پرکباناس خودبھی اسٹیڈیم میں موجود رہے، اس موقع پرانہوں نے آفیشلزسے ملاقات کی اورآٹوگراف سائن کئے۔