9 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:6
بیروت میں شام کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ
آج نیوز - بیروت میں سیکڑوں افراد نے شام کے حکومت مخالفین سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا۔ بیروت کے شہداء اسکوائر پر جمع سیکڑوں افراد نے شام کی حکومت کی پر تشدد کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کی حکومت مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ مظاہرے میں لبنان کے شہریوں کے ساتھ،ساتھ شام کے شہری بھی شریک تھے۔ مظاہرین نے شام کے صدر بشارالاسد سے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔