تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:29

سندھ:کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے عہدے ختم کرنے کانوٹیفیکیشن

آج نیوز - فیصلہ تو پہلے ہی ہوچکا تھا اور آج آخر کارحکومت سندھ نے نو جولائی کوکمشنری نظام کی بحالی سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن واپس لے لئے، اس کے ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنرز ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کے عہدے ختم ہوگئے جبکہ ڈی ڈی اوز۔ ای ڈی اوز اور ڈی سی اوزکے عہدے بحال کردئیے گئے۔صوبائی حکومت نے منگل کو تین نوٹیفیکیشن جاری کئے جن کے تحت کراچی کی شہری حکومت سندھ بھر کی ضلعی حکومتیں ٹاؤن اور تحصیل میونسپل کارپوریشنز کے علاوہ تمام یونین کونسلیں بھی بحال کردی گئی ہیں۔ سندھ کے پانچوں ڈویژنوں میں کمشنر کے عہدے بھی ختم کردئیے گئے ہیں۔ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی بحالی کے بعد محکمہ بلدیات میں قائم پرونشل ٹرانزیشن سیل اور ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں ختم کردی گئی ہیں۔ کمشنری نظام کے خاتمے کے بعد ڈی سی اوز کی تقرریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.