تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:1

اسلحہ لائسنس کی تجدید کی مدت میں تیس ستمبر تک توسیع

آج نیوز - وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کراچی میں بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ موجود ہے۔ غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں۔ وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی مدت میں تیس ستمبر تک توسیع کردی۔سندھ کو اسلحے سے پاک کرنے کے لئے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اسلحہ لائسنسوں کی اسکروٹنی کی جائے گی اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں اب تک ایک لاکھ اکانوے ہزار سات سو اسی اسلحہ کے لائسنس جاری کیے گئے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس میں پرانے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی تاریخ میں تیس ستمبر تک توسیع کر دی گی۔ نادرا کے تمام ضلعی دفاتر اسلحہ لائسنس وصول کریں گے۔ پرانے اسلحہ لائسنس کوکمپیوٹرائز کرانے کے لیے پانچ سو روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.