9 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:17
گوجرانوالہ:نالہ ڈیک میں طغیانی، بارہ دیہات زیرآب
آج نیوز - گوجرانوالہ میں واہنڈو کے قریب نالہ ڈیک میں طغیانی سے بارہ دیہات زیرآب آ گئے، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔مون سون کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نالہ ڈیک میں طغیانی سے واہنڈو کے قریب بارہ دیہات زیرآب گئے، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کچھ آبادیوں کے لوگ مکمل طور پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ڈی سی او گوجرانوالہ بیرسٹر نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ نالہ ڈیک پر پرانے پل کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے، جس کی مرمت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تیاریاں پہلے ہی کر رکھی ہیں۔