9 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:17
پاکستان غذائی قلت کے شکار ممالک کی فہرست میں شامل
آج نیوز - عالمی اداروں نے پاکستان کو غذائی قلت کے شکار ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا، رپورٹس کے مطابق غربت اور مہنگائی کے باعث چالیس فیصد پاکستانیوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت ایف اے او اور امدادی ادارہ آکسفیم نے خوراک کی قلت کے شکار اکیس ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جس میں اب پاکستان بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق بارہ کروڑ پاکستانیوں کو اپنی آمدن کا پچاس سے ستر فیصد صرف خوراک پر خرچ کرنا پڑتا ہے جبکہ چالیس فیصد پاکستانی غذائی قلت کا شکار ہیں۔رپورٹس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چار برسوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں چورانوے فیصد اضافہ ہوا جبکہ قحط سالی کے شکار بعض افریقی ممالک کی صورتحال بھی پاکستان سے بہتر ہے۔