تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:33

صوبہ بہاولپور کی بحالی:مسلم لیگ ضیا الحق نے قرارداد جمع کرا دی

آج نیوز - پنجاب میں جنوبی اضلاع پر مشتمل نئے صوبے کے قیام کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ضیاء سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نے بحالی صوبہ بہاولپور کے لئے تحریک پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اسپیکر رانا محمد اقبال نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس گیارہ اگست کو طلب کر رکھا ہے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے حوالے سے بحث کی جائے گی۔ مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیرالدین نے جنوبی اضلاع پر مشتمل الگ صوبے کے قیام سے متعلق چار روز پہلے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں ایک قرارداد جمع کرائی تھی۔ اسی طرح مسلم لیگ ضیاء کے رہنماشاہد انجم نے بھی بحالی صوبہ بہاولپور سے متعلق تحریک جمع کرا دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.