10 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:55
سندھ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
آج نیوز - سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پانچ اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ صبح چھ بجے کے قریب بلوچستان میں خاران کے قریب زلزلہ آیا۔ جس کے جھٹکے سندھ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ عشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد، خضدار، دالبندین،چاغی، ڈیرہ مراد جمالی اور خاران میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اب تک کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔