10 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:7
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک
آج نیوز - شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میرانشاہ کے علاقے خارونی میں چشمہ پل کے قریب ڈرون طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے۔ حملے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں سات شرپسند مارے گئے۔