تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:1

کراچی: لیاری میں دستی بم حملہ، پانچ افراد زخمی

آج نیوز - کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملے میں پی پی ڈسٹرکٹ ساوٴتھ کے جنرل سیکریٹری ظفر بلوچ سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ وزیرداخلہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم افراد نے دستی بم کا حملہ کیا جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔ لیاری کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔ پولیس کے مطابق حملے میں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساوٴتھ کے جنرل سیکریٹری ظفر بلوچ زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اورذوالفقارمرزا نے اسپتال میں ظفر بلوچ کی عیادت کی۔ آج نیوز سے بات چیت میں شرجیل میمن نے کہا کہ دستی بم حملے میں زخمی ظفربلوچ کی حالت خطرے سے باہر ہے ،واقعہ کی انکوائری رپورٹ جلد منظرعام پرلائی جائے گی، پیپلزپارٹی کے کارکنان کو صبر کی تلقین کررہے ہیں،شہر میں بدامنی پھیلانے والوں کو امن سے جواب دیں گے۔ وزیرداخلہ منظور وسان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.