تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:33

لندن ہنگامے: اولمپک 2012 کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا حکم

آج نیوز - سیکیورٹی کی ناقص صورتحال کے سبب پاکستان کو تو متعدد بار انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی سے ہاتھ دھونا پڑا ہے لیکن ایسا پہلی بار ہوگا کہ ہنگاموں کے سبب برطانیہ کو بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم ہونا پڑے۔ برطانیہ کے مختلف شہروں میں جاری پر تشدد واقعات کے سبب انگلینڈ اور ہالینڈ کا دوستانہ فٹبال میچ تو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ دو ہزار بارہ اولمپک کی سیکیورٹی کا بھی ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ برطانیہ میں تین روز سے جاری ہنگاموں کی سبب جہاں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں ہیں وہیں کھیلوں کے مقابلے بھی اس سے نہیں بچ سکے۔ برمنگھم میں موجود بھارتی اورانگلش ٹیم کیکھلاڑیوں کوہوٹل میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مخدوش حالات کے سبب بھارتی ٹیم کا آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا جبکہ کل سے شروع ہونے والیٹیسٹ کا انعقاد خطرے میں پڑچکا ہے اور ممکن ہے اسے منسوخ ہی کردیا جائے۔ فسادات سے فٹبال کے کلب میچزتو ختم ہوئے ہی انتظامیہ نے برطانیہ اور ہالینڈ کے درمیان کل ہونے والا دوستانہ میچ بھی منسوخ کردیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی بنا پر برطانیہ کو کسی انٹرنیشنل میچ سے محروم ہونا پڑا ہے۔ بات یہیں پر ہی ختم نہیں ہوئی پر تشدد واقعات میں اضافے کے سبب دو ہزار بارہ میں لندن میں ہونے والے اولمپک کے انعقاد کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ برطانوی سیکریٹری داخلہ تھریسہ مے نے دو ہزار بارہ اولمپک کے پر امن انعقاد کے لئے سیکیورٹی کے صورتحال کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.