تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:41

ایران کا برطانوی حکومت سے مظاہرین کے مطالبات سننے کا مطالبہ

آج نیوز - ایران نے برطانیہ میں مظاہرین پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے مظاہرین کے مطالبات سننے کا مطالبہ کردیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین پر تشدد نہ کرے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامن مہمان پرست نے بھی کہا ہے کہ لندن میں حالات پرقابو پانے کیلئے برطانوی حکومت مذاکرات کرے۔ برطانوی حکومت مظاہرین کے مطالبات سنے۔ جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں سیاہ فام شخص کے قتل کی تحقیقات کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.