10 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:38
عمران نذیر سے دوستوں نے 1 کروڑ23 لاکھ روپے ہتھیا لئے
آج نیوز - کرکٹر عمران نذیر کو دوستوں نے کارروبار کا جھانسہ دے کر ایک کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیا لی۔ کرکٹر عمران نذیر نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سال پہلے اس کے بچپن کے دوست شہزاد نے اپنے ساتھیوں امجد منصف خان اور ندیم ڈوگر سے مل کر اسے کاروبار کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ ان کی رقم کارروبار میں لگائیں گے، جس سے انہیں بھاری منافع ہو گا۔ عمران نزیر نے بتایا کہ اس نے ڈیفنس میں واقعے ایک کنال کا پلاٹ اور ایک گاڑی فروخت کر کے ایک کروڑ تئیس لاکھ روپے کی رقم تینوں دوستوں کو دی۔ کچھ عرصے بعد انہوں نے اعتماد کی بحالی کے لئے بیس لاکھ روپے کی رقم واپس کی لیکن باقی ایک کروڑ تین لاکھ روپے پر نہ کوئی منافع دیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ عمران نزیر کا کہنا ہے کہ بار بار مطالبے پر ندیم ڈار نے دو چیک دیئے، جن میں سے ایک پینسٹھ لاکھ اور دوسرا اڑتیس لاکھ روپے کا تھا لیکن دونوں باوٴنس ہو گئے، جس پر انہوں نے تھانہ گلبرگ میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی ہے۔