10 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10
فیصل آباد: بچے کو شراب ڈال کر جلانے والا ملزم گرفتار
آج نیوز - فیصل آباد میں نو سالہ لڑکے کو شراب ڈال کر جلانے کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز تھانہ مدینہ ٹاوٴن کے علاقے چک ایک سو آٹھ ر۔ ب کے رہائشی نو سالہ لڑکے سانول گھر سے دکان کیلئے نکلا تھا کہ اینٹوں کے بھٹہ کے قریب شراب کے نشے میں دھت ملزم سلیم مسیح اس پر شراب ڈال کر اسے آگ لگا کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ الائیڈ ہسپتال کے برن وارڈ کے ڈاکٹروں کے مطابق سانول کی حالت تشویشناک ہے۔