10 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:25
کراچی: فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، لیاری میں کشیدگی برقرار
آج نیوز - کراچی کے علاقے لیاری میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر دستی حملے کے بعد کشیدگی برقرار ہے شہر میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساوتھ کے جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ پر دستی بم حملے کے بعد لیاری کے مختلف علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے بھیم پورہ، لی مارکیٹ، برنس روڈ اور سول اسپتال کے نزدیک دستی بم پھینکے جس سے دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے بلدیہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یوسف بلوچ ہلاک ہوگیا۔ شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان ہلاک ہوا جبکہ رسالہ تھانے کی حدود سے ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی ہے مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔