تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:26

اوباما کا افغانستان میں ہلاک امریکی فوجیوں کو خراج عقیدت

آج نیوز - امریکا کے صدر براک اوباما نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر اوباما گزشتہ رات امریکا کی ڈیلویئر ایر بیس پہنچے۔ صدر کے اس پروگرام کی میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔ صدر اوباما نے ایئر بیس پر تقریبا ستر منٹ گزارے اور سوگواروں کو تسلی دی۔ امریکی محکمہ دفاع نے ابھی تک ہلاک ہونے والوں کے نام جاری نہیں کئے اور نہ ہی لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے۔ لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ اور دانتوں کے ریکارڈ سے مدد لی جائے گی۔ تمام امریکی فوجیوں کی لاشیں علیحدہ، علیحدہ تابوتوں کے بجائے ایک ساتھ لائی گئی ہیں۔ طالبان نے ہفتے کو افغانستان میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر تباہ کیا تھا جس میں سات افغان، تیس امریکی فوجی اور ایک مترجم ہلاک ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.