تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:42

ہاکی: پاکستان نے مصر کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی

آج نیوز - پاکستان جونئیرہاکی ٹیم نے مصرکو تیسرے ٹیسٹ میں ایک صفرسے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفرکی برتری حاصل کرلی۔ قاہرہ میں کھیلے گئے میچ میں قومی جونئیرہاکی ٹیم نے مصرکی سینئرٹیم کے خلاف ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں محمد سلمان نے گیند کوجال میں پہنچاکرپاکستان کوبرتری دلائی جومیچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ میزبان ٹیم نے گول برابرکرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن اس کے فارورڈزاس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ یہ پاکستان کی مصرکے خلاف دوسری کامیابی ہے۔ پاکستان نے میزبان ٹیم کوپہلے ٹیسٹ میں دو ایک سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ دو دو گول سے برابرہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.