تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:56

ساف انڈر16 فٹبال: فائنل میں پاکستان، بھارت آج مدمقابل

آج نیوز - پہلی ساف انڈرسکسٹین فٹبال چیمپئین شپ کا فائنل آج روایتی حریف پاکستان اوربھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس بھارت کوشکست دیکرٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ کھٹمنڈو میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کوشکست دیکرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ بھارت نے میزبان نیپال کوہرایا تھا۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ قومی ٹیم نے گروپ میچ میں بھارت کوایک صفرسے شکست دی تھی اسلئے اسے فائنل میں نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔ پاکستان ٹیم ایونٹ کے تین میچوں میں نوگول اسکورکرچکی ہے جبکہ اس کے خلاف اب تک کوئی گول نہیں ہوا۔ قومی جونئیرفٹبالرزنے فائنل میں بھارت کوشکست دیکرٹورنامنٹ جیتنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.