تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:15

عالمی و ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کی لہر

آج نیوز - شرح سود کے حوالے سے فیڈرل ریزرو بینک کے اعلان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس کے ساتھ ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی کی لہر آگئی۔ گزشتہ روز امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے کم از کم دو سال کے لئے شرح سود صفر فیصد تک محدود رکھنے کے اعلان کے بعد بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں ریلی دیکھی گئی اور ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ انڈیکس میں گزشتہ دوسال کی ریکارڈ تیزی رہی۔ جس کا اثر ایشیائی سیشن میں بھی دیکھاجارہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر چار اعشاریہ دو دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہینگ سینگ انڈیکس بھی تین اعشاریہ دو سات فیصد بڑھ گیا۔ بھارت کا بی ایس ای تھرٹی انڈیکس تقریبا دو فیصد، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس ایک اعشاریہ آٹھ سات فیصد اور جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.