تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:27

فی کلو سی این جی پر 5 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کرنے کی تجویز

آج نیوز - وزارت پیٹرولیم نے فی کلو سی این جی پر پانچ روپے پیٹرولیم لیوی عائد کرنے کی تجویز پیش کردی۔ سی این جی پر پیٹرولیم لیوی کے نفاذ سے حکومت کو بارہ ارب روپے کا اضافی ریوینیو حاصل ہوگا۔ وزارت پیٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ حکومت سی این جی پر پیٹرولیم لیوی کے نفاذ کے ذریعے سی این جی اسٹیشنز کا منافع کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ حکام کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو فی کلو سی این جی تیئیس روپے میں پڑتی ہے۔ جسیصارفین کو چھیاسٹھ روپے فی کلو فروخت کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت حکومت مٹی کے تیل پر ایک روپے انسٹھ پیسے ، پیٹرول پر پانچ روپے چھیالیس پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر دو روپے پندرہ پیسے پیٹرولیم لیوی حاصل کر رہی ہے۔ جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پرسولہ فیصد جی ایس ٹی اس کے علاوہ ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فی کلو سی این جی فروخت پران کا منافع صرف سات روپے ہے جو اوگرا سے منظور شدہ ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم لیوی کی تجویزمسترد کرتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے گیارہ اگست کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.