10 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:31
جی ایس ٹی کا نفاذ: ٹریکٹر کی قیمت میں ایک لاکھ روپے اضافہ
آج نیوز - جنرل سیلز ٹیکس نفاذ کے بعد ٹریکٹر کی قیمت میں تقریبا ً ایک لاکھ روپے اضافے سے ٹریکٹر کی فروخت کو زبردست دھچکہ لگا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق اپریل دوہزارگیارہ سے سولہ فیصد سیلز ٹیکس نفاذ کے بعد ٹریکٹرز کی یومیہ فروخت چار سو یونٹس سے گر کر صرف دس سے بیس یونٹ یومیہ رہ گئی ہے۔ جبکہ ٹیکس کے نفاذ سے قیمت میں ایک لاکھ روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان کے دو ممتاز ٹریکٹر اسمبلرز ملت ٹریکٹرز اورالغازی ٹریکٹرز نے نئیے آرڈرز نہ ملنے کے باعث اپنی اسمبلی لائن بند کردی ہے۔ وائس چئیرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز سید نبیل ہاشمی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال تقریبا اسی ہزار ٹریکٹرز مقامی سطح پر تیار کئے گئے تھے۔ لیکن اب سولہ فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد تین سو وینڈنگ یونٹس بند ہونے کے قریب ہیں۔